میو ہسپتال: البیراک ویسٹ مینجمنٹ اینڈ جینیٹوریل سروسز کارکردگی تسلی بخش قرار

20

لاہور(نیوز نامہ)پنجاب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے گذشتہ ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں قائم اہم طبی مراکز میں صفائی کی صورتحال پر مفصل رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ۔ہفتہ وار مذکورہ رپورٹ میں میو ہسپتال میںالبیراک ویسٹ مینجمنٹ اینڈ جینیٹوریل سروسز کارکردگی کو ۹۵ فیصد تسلی بخش قرار دیا گیاہے۔واضح رہے کہ البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے میو ہسپتال لاہور میں اپنی جینیٹوریل سروسز کا آغاز ۲۵ جنوری ۲۰۱۹ کو کیا۔ میو ہسپتال لاہور کے علاوہ البیراک ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور، ڈی ایچ کیو ننکانہ، ڈی ایچ کیو نارووال اور ڈی ایچ کیو پاکپتن میں بھی جینیٹوریل خدمات فراہم کر رہی ہے۔ البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہر نئے دن کے ساتھ ہسپتالوں میں حفظانِ صحت کے اصولوں مطابق اپنی سروسز کو بہتر سے بہتر بنانا اور اس فیلڈ میں درپیش نت نئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.