کابل: خودکش کار بم دھماکہ، 16 افرادجاں بحق

11

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش کار بم دھماکہ، 16 افراد جاںبحق ، 100 سے زائد زخمی ۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کابل کے رہائشی علاقے گرین ولیج کے قریب خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریب موجود فیول اسٹیشن میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے کے فوراً بعد ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی جو پیٹرول پمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوا تھا۔ حملے میں 5 افراد شامل تھے جنہیں اسپیشل فورسز نے ہلاک کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کے مرکزی ٹی وی اسٹیشن ٹولو نیوز پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا انٹرویو نشر ہو رہا تھا جس میں وہ طالبان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کررہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.