کار میں سوتی ہوئی خاتون کو چور سڑک پر چھوڑ کر کار لے اڑے

29

نیوجرسی(ویب ڈیسک)کار پارکنگ میں کار میں سوتی ہوئی کو چور سڑک پر چھوڑ کر کار لے اُڑے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک بوڑھی خاتون تھک کر جب اپنی کار میں سوئی تو کار چور ان کی کار لے کر غائب ہوگئے اور انہیں احتیاط سے سڑک کنارے چھوڑ گئے۔
یہ واقعہ نیوجرسی میں پیش آیا ہے جہاں ایک 80 سالہ خاتون کار پارکنگ میں سو رہی تھی کہ بیدار ہونے پر ان کی گاڑی غائب تھی اورانہوں نے خود کو پارکنگ کے راستے پر پایا۔
پولیس کے مطابق خاتون رات نو بجے اپنی کار میں سورہی تھیں کہ اچانک وہ صبح چار بجے بیدار ہوئیں اور ان کے چہرے پر کھرونچوں کے نشان تھے۔
خاصی بھاگ دوڑ کے بعد ٹرینٹن کے کے علاقے سے ان کی کار برآمد ہوئی۔ اس واقعے کے بعد پولیس اس واقعے کے مجرموں کی تلاش میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.