عوام کے لیے خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

15

اسلام آباد(نیوز نامہ)عوام کے لیے بڑی خوشخبری،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر4 اعشاریہ 59 روپے، ہائی اسپیڈ 5 اعشاریہ 33 روپے، مٹی کا تیل 4 اعشاریہ 27 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 اعشاریہ 63 روپے سستا ہوگیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل127 روپے 14 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.