رینالہ خورد: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی،شہر بھر میں ریلیاں اور مظاہرے

23

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شہر میں جگہ جگہ یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں وزیراعظم عمران خان کی یکجہتی کشمیر آورمنانے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر امڈآئے کشمیریوں سے والہانہ محبت وعقیدت نریندرمودی سے نفرت کے جذبات ہر شخص کے چہرے پر عیاں تھے مرکزی ریلی الخدمت ویلفیئر کونسل کے زیراہتمام اے ایس پی رینالہ سرکل حنانیک بخت کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں ڈی ایس پی ٹریفک سائرہ طارق الخدمت ویلفیئر کونسل کے صدر حکیم عبداللہ رشید، جنرل سیکریٹری ندیم مقصود سید، مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران صدر چوہدری شکیل احمد، جنرل سیکریٹری شیخ حماد رضا، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رائو عتیق گوہر، صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن رائو محمدعلی، معروف کالم نگار مظہر رشید چوہدری سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی علاوہ ازیں وکلا رہنمائوں صدر بار میاں نعیم بشیر کامیانہ، جنرل سیکریٹری رضوان فاروق بھٹی، ملک حسن نواز بھٹی، رائو سعیدآفتاب، رانا احتشام الحق، طاہر نعیم، حمیدفرازبھٹی، رانا طاہر ودیگران کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی درجنوں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالیں ریلیوں کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی اور مودی کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے دوران بھارت مخالف شدید نعرہ بازی ہوتی رہی اور الخدمت ویلفیئر کونسل کی طرف سے میونسپل کمیٹی کے ہال میں یکجہتی کشمیر سیمینار کاانعقاد بھی کیاگیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت ویلفیئر کونسل کے صدر حکیم عبداللہ رشید اور جنرل سیکریٹری ندیم مقصود سید نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہاکررکھی ہے بے گناہ نہتے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے عالمی برادری مودی کے ان ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لے ورنہ بھارت کی ضد عالمی امن کو تباہ کردے گی پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ایٹمی جنگ کیلئے تیار ہوچکی ہے اللہ کے فضل سے ہم کشمیر کو آزاد کرواکر سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.