وینس فلم فیسٹیول کی تقریبات کا آغاز

19

روم(شوبز ڈیسک) اٹلی میں 76 ویں وینس فلم فیسٹیول کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں 76 ویں وینس فلم فیسٹیول کی تقریبات کا زبردست آغازہوگیا۔وینس فلم فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب میں غیر ملکیوں کے علاوہ کئی ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔7 ستمبر تک جاری رہنے والے 76 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلمی ستارے، ہدایت کار، گلوکار، موسیقار، ڈانسرز، پروڈیوسرز، فوٹوگرافرز اور فلمی ناقدین اٹلی پہنچ گئے ہیں۔
وینس میں ہونے والا فلمی میلہ نہ صرف دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول ہے بلکہ کانز اور برلن فیسٹیول کے بعد تیسرا بڑا فیسٹیول بھی مانا جاتا ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول میں 4 درجن سے زائد فلمیں دیکھی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.