سکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ

28

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی اداکارہ و گلوکارہ سکارلٹ جانسن نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
سکارلٹ جانسن نے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔یاد رہے کہ سکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہی۔
وہ گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.