پاکستانی نوجوان ’ہالی وڈ ایکشن فلم‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئے گا

15

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)قسمت کی دیوی مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کے ساتھ ہوا جنہیں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کودنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔
مشہود نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ہالی وڈ کی یہ ایکشن فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے پہلے ٹیزر نے ہی مداحوں میں تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں مشہود کے ساتھ ساتھ گلین بیگرلے شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احمیت اتالے نے سر انجام دیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.