گلوکارہ آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز سے نوازا گیا

22

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز سے نوازا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 سالہ اداکارہ و گلوکارہ آئمہ بیگ کو پاکستان کو مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کو کینسر کے میدان میں دی گئی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ فخر امتیاز سے نوازا گیا۔
گلوکارہ کو گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقدہ پُروقار تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سفید جوڑے میں ملبوس گلوکارہ نے گورنر پنجاب محمد سرور سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔


گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔ گورنر ہاؤس روانگی سے قبل انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ تمغہ فخر پاکستان لینے جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایوارڈ کے ساتھ بھی متعدد تصویریں اپلوڈ کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.