خلا سے زمین میں چوری کی پہلی واردات

19

واشنگٹن(ویب ڈیسک)دنیا میں شاید ہی کوئی خطہ ہو جہاں کبھی چوری کی واردات نہ ہوئی ہو لیکن اب تو خلاء بھی محفوظ نہیں رہی اور یہاں بھی چوری کی پہلی واردات کر کے حضرت انسان نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ’’ناسا‘‘ تاریخ کے اس پہلے جرم کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں ایک خاتون خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنی ازدواجی ساتھی کی معلومات چوری کر کے اُن کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کیں، یہ اپنی نوعیت کا پہلا جرم ہے جس کا ارتکاب زمین سے باہر کسی مقام پر ہوا ہے۔ این میک لین اور سمر وورڈن کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔
خلا نورد این میک لین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی سمر وورڈن کے بینک اکاؤنٹس کو ہیک کیا تاہم انہوں نے یہ معلومات حاصل کر کے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
اس واقعے کے حوالے سے سمر وورڈن نے شکایت فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.