ایف 16 طیاروں کی فروخت ،چین نےامریکہ کو بڑی دھمکی دے ڈالی

12

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نےامریکہ کوایف 16 طیاروں کی فروخت پر سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق چین نے دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن نے تائیوان کے ساتھ جنگی جہاز کی فروخت کا معاہدہ کیا تو وہ ان تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں لگا دے گا جو تائیوان کے ساتھ ایف 16 کی فروخت میں شامل ہیں۔
وزیرِ خارجہ گنگ شوانگ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلحے کی فروخت کو روکے اور تائیوان کے ساتھ فوجی معاہدہ ختم کرے۔امریکی حکومت نے آٹھ ارب ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی ہے جس میں 66 جنگی طیارے شامل ہیں۔ یہ کئی دہائیوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے۔یہ ممکنہ معاہدہ اس وقت ہو رہا ہے جب چین اور امریکہ کے درمیان پہلے ہی تجارتی جنگ جاری ہے۔
چین تائیوان کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے جسے بقول چین کے اس کے ساتھ مل جانا چاہئے ، اس کے لیے چین طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرے گا۔چین ہمیشہ تائیوان اور امریکہ کے درمیان اسلحے کے معاہدے پر تنقید کرتا رہا ہے۔یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے منگل کو ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے کانگریس کو اس معاہدے کے بارے میں مطلع کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.