دہشت گردی کے جھوٹے بھارتی دعوے متوقع تھے: وزیراعظم

11

اسلام آباد(نیوز نامہ)وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے دعوے متوقع تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، کچھ دہشت گرد جنوبی بھارت میں بھی داخل ہوئے ہیں۔


وزیراعظم پاکستان نے لکھا عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایسے دعوے متوقع تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.