حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی کی تصدیق کردی

29

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا جس کے بعد ادکار نے خود ہی ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔
اداکار کے مطابق نیمل خاور سے نکاح کی سادہ تقریب 25 اگست جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا۔
اس سے قبل ‘پیارے افضل’، ‘من مائل’ جیسے ڈراموں اور فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی۔
دونوں کا نکاح 25 اگست اور ولیمے کی تقریب 26 اگست کو منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ نیمل خاور نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم ‘’’ورنہ ‘‘سے اپنا ڈیبیو کیا جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.