سعودی عرب میں خواتین کیلئے ایک اور آزادی

24

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے 21 سال زائد عمر والی خواتین کو ایک اور آزادی دے دی،اب مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر تنہا بیرون ملک سفر کر سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اپنی خواتین کو ایک اور آزادی دیتے ہوئے مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر تنہا بیرون ملک سفر کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا۔
سعودی عرب نے رواں ماہ کے آغاز پر اعلان کیا تھا کہ اب خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی جس پر اب عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
شاہی حکم نامے میں کہا گیا کہ 21 سال سے زائد عمر کی خواتین کو مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ کی درخواست دینے کی اجازت ہوگی، یہ فیصلہ انہیں مردوں کے برابر حقوق دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق 21 سال سے زائد عمر کی خواتین نہ صرف پاسپورٹ رکھنے کی اہل ہوں گی بلکہ مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر بھی کرسکیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.