ترکی کی اداکارہ نےپریانکا کی طبعیت صاف کردی

23

استنبول (شوبز ڈیسک) ترکی کی معروف اداکارہ اسری بلجک نے جنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا کی طبعیت ’’صاف‘‘ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترکش ڈرامہ سیریز دلی سر تو گرل میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ اسری بلجک نے انسٹا گرام پر پریانکا چوپڑا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں کیوں کہ اقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی کی حیثیت سے آپ کو جنگ سے متعلق کسی بحث کا حصہ ہونا ہی نہیں چاہیے، آپ ایک رول ماڈل ہیں جس کا اثر بچوں اور عورتوں پر ہوتا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ پریانکا نے ایک ایسی خاتون کے ساتھ ہتک آمیر رویہ اختیار کیا جس نے آپ کے اس بیان کے بارے میں ایک سوال پوچھا تھا جو کہ آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں سے شیئر کرچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.