میرٹھ کے لڈو بنے طلاق کا سبب

11

اُتر پردیش(ویب ڈیسک)میرٹھ کے لڈو بنے میاں بیوی میں طلاق کا سبب،شوہر نے فیملی کورٹ میں طلاق کیلئے درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع میرٹھ کے رہائشی نے فیملی کورٹ میں طلاق کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کی بیوی ایک تانترک ( جادو ٹونے کرنے والا) کے کہنے پر اُسے 4 لڈو صبح اور 4 لڈو شام میں دیتی ہے جبکہ اس دوران اُسے کچھ کھانے کی اجازت نہیں ہے۔
شوہر کا کہنا ہے کہ ہماری شادی کو 10 سال گزر گئے ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کچھ عرصہ بیمار رہا تھا ، میری بیوی پریشان ہو کر ایک تانترک کے پاس گئی تھی جس نے کہا تھا کہ وہ مجھے بس کھانے میں لڈو ہی دیے جائیں۔
فیملی کونسلنگ سینٹر کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ ہمیں طلاق لینے کے لیے یہ ایک بہانہ لگ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.