دی راک نے گرل فرینڈ لورین ہاشین سے شادی کرلی

9

ہوائی(شوبز ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکار ’’دی راک‘‘ نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ’’دی راک‘‘ کے نام سےمشہور ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جونسن نے لورین ہاشین سے دوسری شادی کرلی۔
دی راک اور لورین ہاشین کا طویل عرصے سے تعلق تھا اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں تاہم انہوں نے اب شادی کرلی جس کا اعلان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کیا گیا۔
دی راک نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے امریکی ریاست ہوائی میں 18 اگست کو شادی رچالی۔
واضح رہے کہ دی راک کی لورین ہاشین سے پہلی ملاقات ‘ دی گیم پلان’ کے سیٹ پر ہوئی تھی اس وقت دی راک ڈینی گریشیا سے پہلے سے شادی شدہ تھے جن سے ان کی 18 سالہ سیمون نامی بیٹی بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.