لائن آف کنٹرول کے ساتھ بھارت آبی جارحیت پر بھی اُتر آیا

19

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ ساتھ اب آبی جارحیت پر اُتر آیا،بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے اور اس نے بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
انتہا پسند بھارتی حکومت نے لداخ ڈیم کے پانچ میں سے تین سپل ویز کھول دیئے جس کی وجہ سے دریائے سندھ اور ستلج میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے گنڈا سنگھ کے مقام پرپانی کابڑاریلاآج گزرے گا اوراس کے بعد ہیڈ سلیمان کے راستے بہاول نگر میں داخل ہو گا۔۔نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی پاکستان(این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ہزاروں ایکڑ زمین اور سینکڑوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.