کشمیر میں بھارتی مظالم ، بھارتی فوج کے افسر بھی باغی ہونے لگے

33

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھارتی فوج کے افسر بھی باغی ہونے لگے،بھارتی فوج کے کرنل نے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے افسر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے سے انکار کر دیا۔کرنل وجے اچاریہ نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم کرنے کے حکم پر فوج سے استعفیٰ دے دیا۔ کرنل وجے نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دیکر نئی دہلی واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انکے استعفے کی وجہ کشمیر ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کیسے اپنے لوگوں کو مار سکتے ہیں، میں مزید یہ برداشت نہیں کرسکتا، ’بائے انڈین آرمی‘۔
کرنل وجے نے بتایا کہ بھارتی فوجی بھی مر رہے ہیں لیکن بھارت ان کے بارے میں میڈیا پر بتا نہیں رہا۔ انہوں نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.