شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکہ، 63 افراد جاں بحق

11

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے درالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکہ، 63 افراد جاں بحق، 200 کے قریب زخمی ۔
افغان میڈیا کے مطابق خودکش بم دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں واقع شارع دبئی ہال کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے خودکش بم دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حادثہ گزشتہ شب 10 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔
دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.