بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

30

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جارحیت تیز کردی، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک آرمی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے اور بنکرز کو نقصان پہنچا۔

وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

کی اور شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.