Urdu News and Media Website

انفنکس موبائل نے آفیشل فرنچائزکا آغاز کردیا

کراچی(نیوزنامہ) انفینکس موبائل نے کراچی کی نامور مارکیٹ سٹار سٹی مال میں اپنی پہلی آفیشل فرنچائز کا افتتاح کر دیا جس پرصارفین نے اپنی خوشی کا اظہارکیا اور کمپنی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ کمپنی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی جلد ہی اسی طرح انفینکس موبائل اپنے دروازے کھولے گا تاکہ صارفین کو انفینکس موبائل کی طرف سے تمام سہولیات باآسانی فراہم ہو سکیں۔
اس موقع پرکمپنی کے کنٹری ہیڈ نے صارفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کے افتتاح کے چند روز تک جو صارفین فرنچائز سے خریداری کریں گے وہ خوش نصیب قرعہ اندازی کے ذریعہ مختلف قسم کے قیمتی انعامات بھی جیت سکتے ہیں۔