پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ،6 جوان شہید

37

راولپنڈی(نیوز نامہ)پاک افغان سرحد پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ،6جوان شہید۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پاکستان خطے کے امن کے لیے قربانیاں دے رہا ہے، قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاءاللہ ناکام ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید 10 جوانوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.