اب موبائل فون خریدنے پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا

22

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے ریونیو اکٹھے کرنے کے لیے موبائل فونز کی خریدار پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ۔
ایف بی آر کے مطابق 30 ڈالر کے موبائل فون پر 135 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے ، 100 ڈالر کے موبائل فون پر صارفین کو 1320 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا ، 100 سے 200 ڈالر کے موبائل فون پر 1680 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔
اسی طرح 200 سے 350 ڈالر کے موبائل فون پر 1740 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا ،350 سے 500 ڈالر کے موبائل فون پر 5 ہزار 400 روپے ٹیکس دینا پڑے گا اور 500 ڈالر سے زائد کے موبائل فون پر 9 ہزار 270 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.