20 دینی جماعتوں کا بھارتی ڈرون گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین

187

لاہور (نیوزنامہ )ملک کی قابل ذکر 20بڑی دینی جماعتوں کے راہنمائوں میںکل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک تحفظ حرمین کے امیر مولانا زبیر احمد ظہیرعلماء و مشائخ اہلسنت کے صدر پیر ولی اللہ شاہ بخاری جے یو آئی کے حافظ حسین احمد جے یو پی کے پیر جمشید احمد نورانی جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید پراچہ پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے مولانا حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ وقار حیدر نقوی اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین ملی مسلم لیگ کے علی عمران شاہین تحریک حرمت رسول ؐ کے مولانا امیر حمزہ مجلس احرار اسلام کے میاں محمد اویس عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیر مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا شبیر احمد عثمانی تحریک اتحاد بین المسلمین کے مولانا محمد زبیر ورک جمعیت مشائخ پاکستان کے پیر منور حسین شاہ جماعتی اوراہلحدیث یوتھ فورس کے حافظ ذکر الرحمن صدیقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںپاک فوج کی طرف سے جاسوسی کرنیوالے بھارتی ڈرون طیارے کو مار گرانے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندو بنیے کو یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ پاک فوج وطن کے دفاع و بقاء کیلئے ہرطرح سے چوکس و تیار کھڑی ہے اور جارح کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے دینی راہنمائوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی ڈرون گراکر پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں اور 21کروڑ غیور عوام اپنے ازلی و مکار دشمن بھارت کو دندان شکن جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز ایل او سی پر بھارت کی دہشتگردانہ فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور بڑھتے مظالم ان تنہائی ناقابل برداشت ہیں عالمی دنیا کی بھارتی دہشتگردی اور جنگی جنون پر خاموشی سراسر مجرمانہ فعل ہے اگر بھارت کے دہشتگردانہ عزائم کا تدارک نہ ہوا تو جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں پڑ جائیگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.