شادی کا وعدہ وفا نہ کرنے پر خاتون نے نوجوان کو قتل کردیا

27

رائیونڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا وعدہ کر کے شادی نہ کر نا نوجوان کی موت کا سبب بن گیا،خاتون نےگولی ماردی۔
تفصیلات کے مطابق شادی کا وعدہ وفا نہ کرنے پر خاتون نے نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق محلہ مشن کالونی کے مدثر نامی نوجوان نے شادی شدہ فضاء کو شادی کا جھانسا دیا جس پر فضاء نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔
اسی دوران مدثر نے کسی اور خاتون سے شادی رچا لی، فضاء یہ دھوکا برداشت نہ کرسکی اور طیش میں آ کر مدثر کو گولی ماردی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ آلہ قتل سمیت خود تھانے میں پیش ہوگئی، پولیس نے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.