محمد عامر کی اہلیہ کے سا تھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

20

لاہور(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی کرکٹر محمد عامر کی اپنی اہلیہ کے سا تھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں بڑے بڑے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچوانے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی ایسی ویڈیو وائر ل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی اچھا کرلیتے ہوئے ۔


سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے محمد عامر کی ڈانس کی ویڈیو کو شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والا خود بھی اچھا ڈانس کرتا ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردیئے تھے اور سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.