لاہور:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاگورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈکادورہ، ایم ایس ڈاکٹر نصرت شاہین کی کارکردگی کی تعریف

38

لاہور(نیوز نامہ)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈ داتا گنج بخش ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا ۔ہسپتال میں جاری ہیپاٹائٹس کیمپ کا معائنہ کیا اور مریضوں سے میڈیکل سہولیات اور عملہ کے بارے میں دریافت کیا۔مریضوں نے اور اہل علاقہ نے ہسپتال میں میڈیکل سہولیات اور عملہ کی خدمات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر نصرت شاہین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں تین روزہ ہیپاٹائٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو فری ویکسینیشن وسکریننگ کی سہولیا ت دی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہیپاٹائٹس کیمپ میں  روزانہ 500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔اس کے علاوہ OPD پرروزانہ 300 سے زائد مریض دیکھے جاتے ہیں ۔ہسپتال اب اپنے مریضوں کو گائنی کے متعلقہ تمام چھوٹے بڑے آپریشن کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ڈاکٹر نصرت شاہین نے صوبائی وزیر صحت کو بتایا کہ پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز کمپنی نے ہسپتال میں طبی سہولیا ت و کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔صوبائی وزیرصحت نے ہسپتال میں میڈیکل فسیلیٹیز کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر نصرت شاہین کی کارکردگی کی تعریف کی اور کامیاب ہیپاٹائٹس کیمپ کے انعقا د پر انہیں شاباش دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.