فوج اور حکومت کا ایک پیج پر ہونا بہترین ہے : سابق سفیر شمشاد احمد

22

لاہور(نیوز نامہ)سابق سیکرٹری خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر شمشاد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی امور پر عبور حاصل ہے ۔
فوج اور حکومت کا ایک پیج پر ہونا ملک کے لیے بہترین ہے ۔افغان دھڑوں کو بھوربن میں اکٹھا کرنا پاکستان کے لیے مفید رہا ۔
لاہور میں یونیفائیڈ میڈیا کلب کے زیر اہتمام سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمانِ خصوصی شمشاد احمد نے کہا کہ امریکہ کی کشمیر پر پوزیشن پاکستان کے حق میں نہیں ۔ پاکستان کو اپنی جغرافیائی محلِ وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مسائل سے متعلق امریکہ کو آگاہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مضبوط حکمران کے طور پر جا رہے ہیں ۔ایوب خان اور لیاقت علی خان جیسے دورے اب پاکستان کی قسمت میں نہیں ۔پچھلے 30 سالوں کے دوران پاکستان کے ساتھ صرف ڈو مور (Do More) کا سلوک ہوتا رہا ۔
شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان جنوبی کوریا کے صدر کے بعد واحد حکمران ہیں جنہیں امریکی صدر نے گرمجوشی سے مدعو کیا ۔عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جن کو منتخب ہونے کی مبارک باد دینے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ خود چل کر آیا ۔صدر ٹرمپ کا انتخابی نعرہ امریکہ کو جنگوں سے نکالنا اور عمران خان کا جنگوں سے بچنا اور مذاکرات کو ہر مسئلے کا حل کہنا دونوں رہنماؤں کو قریب لانے کا سبب بنا ۔
سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔۔۔ مشرق وسطی، افغانستان اور خود پاکستان کی صورتحال میں پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ انتہائی اہم ہے ۔۔۔ پاکستان کی کامیابی یہ ہو گی کہ نیوکلئیر معاملات پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا سلوک رکھا جائے ۔
سیمینار میں پی سی بی کے سابق چیرمین خالد محمود ، یونیفائیڈ میڈیا کلب کے صدر محمد حسان ، ہارون اکرم ، عثمان شاہد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.