پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ‎پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں جس میں 33 کھلاڑی شامل تھے جب کہ نئے کنٹریکٹ کے لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 15 سے 17 کھلاڑی شامل ہوں گے اور ‎تینوں فارمیٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔
پی سی بی نے خواتین کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ ویمن سینٹرل کنٹریکٹ میں 10 کھلاڑی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹیگری بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.