رانا ثنا ءکیس: ڈی ایس پی گرفتار، سابق ایس ایس پی کیلئے چھاپے

29

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور نےمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس میں پولیس کے افسران کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کیس میں فیصل آباد کے ڈی ایس پی ملک خالدکو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ سابق ایس ایس پی فیصل آباد رائے ضمیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اے این ایف نے فیصل آباد تعینات رہنے والے رانا ثنا کے قریبی پولیس افسران کا تمام ریکارڈبھی اکٹھا کرنا شروع کر دیا جو انکے دور میں اہم عہدوں پر ڈیوٹی کرتے رہے۔ اسکے علاوہ رانا ثناء اللہ کے اثاثوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے انسداد منشیات فورس نے تمام اداروں کو خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ رانا ثناء اللہ نے گھروں کے علاوہ زمین اور دیگر کاروبار منشیات کی رقوم سے تو نہیں بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.