علامہ اقبال روڈ ، یوسی 186 پر البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی مارکیٹ آگاہی مہم ، علاقہ مکینوں میں بروشیرز کی تقسیم

133

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام جمعہ کے روز علامہ اقبال روڈ، یوسی 186 میں ایک روزہ مارکیٹ آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی کا مقصد دکانداروں اور خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو گندگی نہ پھیلانے اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے کوڑا دان کے استعمال کی تلقین کرنا تھا۔ البیراک ٹیم نے روڈ پر کیمپ لگا کر شہریوں بالخصوص دکانداروں اور راہگیروں کو ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی ستھرائی پر بریفنگ دی۔ سرگرمی میں چئیرمین یوسی 186 ذولفقاراور چئیرمین یوسی 188 میاں ندیم نے بھی شرکت کی۔ سنئیر منیجر آپریشنز حسین کارتال کی سربراہی میں البیراک ٹیم نے مقامی دکانداروں سے اپنے گردونواح میں صفائی کا خاص خیال رکھنے اور کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکے کی درخواست کی۔ اس موقع پر سنئیر منیجر آپریشنز کا کہنا تھا کہ البیراک کے صاف ستھرے گلی بازاروں کیلئے اقدامات تب تک کامیاب ثابت نہیں ہوسکتے جب تک عام آدمی بھی اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھے گا۔ ہماری عام شہری میں شعور بیدار کرنے کی یہ کاوشیںجاری رہیں گی,البیراک کے اسسٹنٹ منیجر ز مبشر تنویر، سلمان اعجاز اور بلال رزاق اور زونل آفسر ایل ڈبلیو ایم سی رانا ندیم بھی سرگرمی میں شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.