نسوار ساتھ رکھنا جرم قرار

43

لاہور(نیوز نامہ)نسوار کے شوقین افراد کیلئے برُی خبر سامنے آگئی،فضائی سفر میں نسوار ساتھ رکھنا جرم قرار۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنا جرم قرار دے دیا اس حوالے سےنوٹی فکیشن جاری کر تے ہوئے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق حجاج کے سامان میں بھی نسوار ناقابل قبول ہوگی حبکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پینا فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، مشرق وسطی کے ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر سے نسوار برامد ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے اے ایس ایف نے بھی تمام ایئرپورٹس پر آگاہی پینا فلیکس آویزاں کردیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.