وہاب ریاض پر افغانی شائقین کا حملہ

24

لیڈز(ویب ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہو گئے اور پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض پر حملہ کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق میچ ہارنے کے بعد افغان تماشائیوں نے جشن منانے والے پاکستانی شائقین پر گرائونڈ کے اندر دھاوا بول دیا ، کرسیوں، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال ،میچ وننگ اننگ کھیلنے والے وہاب ریاض پر گرائونڈ سے واپس آتے ہوئے افغان تماشائی نے گرائونڈ میں گھس کر حملے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی گارڈ نے تماشائی کو دبوچ لیا، دو مزید افغان تماشائی بھی گرفتار، افغان تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، میچ کے آغاز سے قبل ہی افغان تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی اس وقت شروع کردی تھی جب انہوں نے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کئی افغان تماشائی ٹکٹس کے بغیر ہی میدان میں زبردستی گھس گئے اور انہوں نے اسٹیڈیم میں دوسروں کی نشستوں پر قبضہ کرلیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.