عمران جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں: نوازشریف

19

لاہور(نیوز نامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والے سے گفتگو کر تے ہوئےسابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ کوئی ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والے نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں، ان کا جلد کڑا احتساب ہوگا۔ عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جسے تماشائی جلد اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے، ان کا بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، امپائر کی انگلی کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے، وہ کھیل کے دوران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، انہوں نے خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.