عوام کی خدمت ہر سیاسی لیڈر کا فرض ہے:ساجدہ ذوالفقار

54

برلن(اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ایم این اے محترمہ ساجدہ ذوالفقار نے کہا کہ عوام کی خدمت ہر سیاسی لیڈر کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ عوام کے مسائل و مشکلات عوامی لیڈر کے بغیر حل نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا کیونکہ پیچھلی حکومتوں نے ملک اور ملکی خزانوں کو لوٹا قائد عمران خان پاکستان کے واحد سیاسی لیڈر ہے جنہوں نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف قانونی جنگ شروع کی اور انشاءاللہ بہت جلد پاکستان عمران خان کی بدولت ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوگا رکن قومی اسمبلی ایم این اے محترمہ ساجدہ ذوالفقار نے گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے سرگرم ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی لازوال قربانیاں ہے کئی سالوں کی جدوجہد کی وجہ سے ملک اور ملک کے عوام کو عمران خان جیسا ایماندر اور محب وطن لیڈر نصیب ہوا جو عوام کیلئے قابل فخر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.