موبائل فون کا استعمال خواتین میں موٹاپے کا باعث

37

نیویارک(ویب ڈیسک)ایک حالیہ تحقیق میں ثابت ہوا ہےکہ رات کو سوتے وقت موبائل فون کا استعمال خواتین میں موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنسدانوں کی جانب کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات میں سوتے وقت مصنوعی روشنی کا استعمال خواتین کے وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ رات میں خواتین کا ٹی وی دیکھتے دیکھتے یا موبائل فون استعمال کرتے ہوئے سونے سے مصنوعی روشنی صحت پر مضر اثرات ڈالتی ہے اور موٹاپے یا وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق کے بعد کچھ پہلو سامنے رکھے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس درجہ کی مصنوعی روشنی نقصان کا باعث بنتی ہے۔سسٹر اسٹڈی کے نام سے کی گئی تحقیق میں ٹیم نے 43,722 خواتین کا ڈیٹا سوالنامہ کے ذریعے حاصل کیا، جس میں خواتین میں ہونے والے بریسٹ کینسر اور دیگر بیماریوں کے خطرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق کے مطابق اگر کمرے میں معمولی اور دھیمی روشنی میں سویا جائے گا تو اس سے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، جب کہ وہ خواتین جو موبائل اور ٹیلی ویژن کی روشنی کی موجودگی میں سوتی ہیں ان میں وزن بڑھنے اور موٹاپے کے امکانات 17 فیصد ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کے قدرت نے انسان کے جسم کو اس طرح سے تخلیق کیا ہے کہ وہ دن کی روشنی میں اور رات کے اندھیرے میں جو کام کرتا ہے وہ مصنوعی چیزوں کے ساتھ نہیں کرسکتا، اگر انسان اس میں ردوبدل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس میں خود کا ہی نقصان ہوتا ہے۔شہر کے لوگوں کی زندگیاں زیادہ تر مصنوعی چیزوں کے گرد ہی گھومتی ہے یہی وجہ ہے کہ دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد شہر میں رہنے والوں سے سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.