شعیب اختر کی بولنگ سے خوف آتا تھا:بھارتی بلے باز

48

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)شعیب اختر کی بولنگ سے خوف آتا تھا،بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی بیٹسمین یووراج سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ شعیب اختر کی باؤلنگ سے خوفزدہ رہتے تھےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے سابق جارحانہ بھارتی بلے باز نے کہا کہ شعیب اختر باؤلنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا اور کھیلنے کیلئے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا۔


واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شعیب اختر نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یووراج راک سٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.