مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

39

اسلام آباد(نیوز نامہ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوپاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان کے شہر بشکیک جائیں گے جس کے لیے بھارت نے مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان کی حدود سے گزر کر بشکیک جاسکے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دونوں ممالک کے مختف شہروں میں فضائی حدود بند کردی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.