اب پیز ا ملے گا مفت میں،مگر ایک شرط پر

54

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) امریکا کے ایک مشہور پیزا برانڈ نے اعلان کیا ہے ان کی دکان میں آکر آپ مفت پیزا کھاسکتے ہیںمگر ایک شرط پر۔پیزا برانڈ کی جانب سے شرط یہ رکھی گئ ہے کہ کھانے کے پورے عمل کے دوران آپ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ استعمال نہیں کریں گے۔کری پیزا کمپنی نے ’ایک دوسرے سے بات کرو نام کی رعایت‘ یعنی “Talk to Each Other Discount”, کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کےلیے آپ کو دکان میں داخل ہوتے ہی ریسٹورینٹ کے لاکر میں رکھوانے ہوں گے اور کھانا ختم ہونے کے بعد ہی وہ فون واپس مل جائیں گے۔ریستوران کے مطابق وہ چار ایسے دوستوں کو لارج پیزا مفت میں دے گی جو اپنے چلتے ہوئے اسمارٹ فون کے ساتھ دکان میں آئیں گے اور اگر وہ اس پیزا کے بدلے کچھ دینا چاہتے ہیں تو علاقے کے بیروزگار یا بے گھر افراد کی مدد کریں جو فریسنو کے ڈاؤن ٹاؤن میں موجود ہیں۔
پیزا ریستوران کے شریک مالک وریندر ملہی نے کہا کہ وہ خود بار بار فون نہیں دیکھتے اور اب وہ چاہتے ہیں کہ اس کے گاہک بھی توجہ سے پیزا کھائیں اور بار بار اسمارٹ فون استعمال نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.