بجٹ لایا سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

48

اسلام آباد(نیوز نامہ)سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ میں بڑی خوشخبری،حکومت نے تنخواہوں 10فیصدایڈ ہاک اضافے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیے گئے ساڑھے 30 کھرب روپے سےزائد خسارے کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری اور افواج کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد جب کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کو 5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔ گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.