نیب نے حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لیا

44

لاہور(نیوز نامہ)عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابقمسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔عدالت نے نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
دورانِ سماعت نیب کی ایک ٹیم عدالت میں موجود رہی جس نے حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے پوزیشن لی اور تھوڑی ہی دیر بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کو لاہور کے دفتر پہنچا دیا جہاں ابتدائی کارروائی کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.