یوراج سنگھ نےکرکٹ کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا

85

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطا بق یوراج سنگھ نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔بھارتی آل راؤنڈر نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں انہوں نے 8 نصف سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 177 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے سال 2000 میں 18 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بھارتی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.