کھڑے ہوکر کھانا کھانےکے انسانی صحت پر خطرناک اثرات

69

شکاگو(ویب ڈیسک)کھڑے ہوکر کھانا کھانے والے ہوشیار ہو جائیں،انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق جرنل آف کنزیومر ریسرچ کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد کھڑے ہو کے کھانا کھاتے ہیں ان میں جسمانی تناؤ پیدا ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی وہ افراد ذائقے کو محسوس کرنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔
ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ جب انسان کھڑے ہوکر کھانا کھاتا ہے تو کشش ثقل کی وجہ سے دل کو خون پورے جسم تک پہچانے میں مشکل ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان کے جسم میں اسٹریس ہارمونس نکلتے ہیں اور اس سے ذائقے کی حس بھی متاثر ہوتی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے انسان کے جسم کی پوزیشن بہت اہمیت کی حامل ہے کہ وہ کس پوزیشن میں کھانا کھا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سکون سے بیٹھ کر کھانے والے افراد بہ نسبت کھڑ ہوکر کھانے والوں سے ذائقے کو بہتر محسوس کرتے ہیں، کھڑے ہوکے کھانا کھانے سے جسم کے سینسز متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انسان میں جسمانی اور ذہنی تناؤ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.