اعلیٰ کارکردگی پرمحمد فاروق بھٹی کو ڈائریکٹر سیریکلچر پنجاب کا چارج دیدیا گیا

93

لاہور(نیوزنامہ) سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات اور ماہی پروری نےایڈیشنل ڈائریکٹر محمد فاروق بھٹی کو ڈائریکٹر سیریکلچر پنجاب کا چارج دے دیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، محمد فاروق بھٹی پچھلے کئی سالوں سے صوبہ بھر میں غربت کے خاتمےکیلئے شہتوت کی شجرکاری اور سلک کاٹیج انڈسٹری کی کمپین چلا رہے ہیں، ان کی کوششوں سے رواں سال کے موسم بہار میں غریب دیہی خاندانوں نے پچیس ہزار کلو گرام خام ریشم پیدا کرکے گھر بیٹھے دوکروڑروپے کمائے، سلک کاٹیج انڈسٹری ایک ایسی ایکٹیویٹی ہے جس میں ایک خاندان اپنے گھر میں ریشم کے کیڑے پال کر صرف ایک ماہ کی قلیل مدت میں اوسطاً پچاس سے ساٹھ ہزار روپے کما لیتا ہے، ریشم کے کیڑوں کی پرورش میں خواتین کا کردار زیادہ اہم ہے، اسی لیے اس صنعت کو ویمن امپاورمنٹ انڈسٹری بھی کہا جاتا، محکمہ جنگلات کی اس کاوش کو صوبے بھر میں سراہا جا رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.