سرکاری اسپتال کا اے سی خراب ہونے سے 5 بچے جاں بحق

69

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ خراب ہونے کے باعث 5 بچے جاں بحق۔تفصیلات کےمطابق مطابق شدید گرمی میں اے سی خراب ہونے سے ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جس سے 5 بجے انتقال کرگئے۔ بچوں کی ہلاکت پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈی سی ساہیوال نے واقعہ کی تفصیلات سے متعلق صوبائی حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا جس پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.