موجودہ کرپٹ حکومت نے ملکی معشیات کو تباہ کیا:سیدہ نازیہ شاہ

64

برلن( اکرام الدین)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی و مرکزی کونسل ممبر محترمہ سیدہ نازیہ شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی معشیات تباہی کی طرف جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قرضوں پہ قرضے لیے جو ملکی مظلوم عوام کے ساتھ زیادتی ہے ملک میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملکی عوام پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جو کہ ملک و قوم کو فائدہ دے سکتی ہے موجودہ حکومت سیاسی جماعتوں کے قائدین سے انتقام لینا بند کرے عوامی نیشنل پارٹی کی ممبر مرکزی کونسل محترمہ سید نازیہ شاہ نے گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ کرپٹ حکومت کو چاہیے کہ عوام کے ساتھ ظلم ونا انصافی بند کرے عوام کے مسائل و مشکلات کو حل کریں اور عوام کو مزید مہنگائی کے اضافے پر پریشان کرنا چھوڑ دیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کرپٹ اور بے انصاف حکومت ملک کو نہ چلا سکتے اور نہ سنبھال سکتے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.