ورلڈ کپ میں شاہینوں کا مایوس کن آغاز، 7 وکٹوں سے شکست

99

ناٹنگھم(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاہینوں کا مایوس کن آغاز، اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست ۔تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں پورا کر لیا۔کرس گیل نے 50 جب کہ نکولس پورن نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔قبل ازیں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھومس نے 4 جب کہ جیسن ہولڈر نے تین اور آندرے رسل نے 2 کھلاڑیوں کو آّؤٹ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.