البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے رمضان بازار میں پیپر بیگز کی تقسیم

73

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہریوں میں پولی تھین اور شاپنگ بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں جمعہ کے روز نشتر ٹائون رمضان بازار میں ایک روزہ کیمپ آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام الناس کو پولی تھین بیگز کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ البیراک ٹیم نے نشتر ٹائون رمضان بازار کی حدود میں آگاہی کیمپ لگا یا جہاں پر دکانداروں اور خریداروں میں ماحول دوست پیپر بیگز بھی تقسیم کئے۔ خریداروںسے درخواست کی گئی کہ وہ سودا سلف خریدتے وقت پولی تھین اور پلاسٹک کے لفافوںکی بجائے پیپر یا کپڑے کے تھیلوں کا استعمال یقینی بنائیں ۔ البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا بے دریغ استعمال ماحول کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے شاپنگ بیگز کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ شاپر بیگز کے استعمال سے ہر ممکن گریز کریں ۔ مزید براں، صفائی کے قیام میں شہریوں کے بھر پور تعاون کے حصول کیلئے صفائی آگاہی بروشیرز بھی تقسیم کئے گئے۔ سرگرمی کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں البیراک افسران اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز اور آغا سلیمان بھی سرگرمی میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.