البیراک کی جانب سے چونگی دوگیج رمضان بازار میں ماحول دوست پیپر بیگز کی تقسیم

45

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے شہریوں میں پولی تھین اور شاپنگ بیگز کے خاتمے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے چونگی دوگیج میں ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جہاں پر البیراک ٹیم نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ خریداری کرتے ہوئے پیپر یا کپڑے کے تھیلوں کا استعمال یقینی بنائیں تا کہ ماحولیاتی آلودگی کو جہاں تک ممکن ہو سکے کم کیا جا سکے۔البیراک ٹیم نے ماحول دوست پیپر بیگز بھی تقسیم کئے۔ پیپر بیگز کی تقسیم کا مقصد ماحولیاتی مسائل کا باعث بننے والے پلاسٹک کے شاپر بیگز کی حوصلہ شکنی اور عوام کو بائیوڈی گریڈ ایبل بیگز استعمال کرنے کی جانب راغب کرنا ہے ۔ اس موقع پر البیراک اسسٹنٹ منیجر سہیل محمود کا کہنا تھا کہ پولی تھین بیگز کے استعمال کو کم سے کم کرنے کیلئے البیراک شہریوں میں پیپر بیگز تقسیم کر رہی ہے۔ شہریوں کو بھی چاہئیے کہ وہ بھر پور تعاون کریں کیونکہ انفرادی کوششوں سے ہی روزمرہ عادات میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
مزید براں، البیراک ٹیم نے آگاہی کیمپ لگا کر شہریوں کو حفظان ِ صحت کیلئے صفائی کی اہمیت پر بریف بھی کیا جبکہ آگاہی بروشیرز بھی تقسیم کئے۔ سرگرمی کے اختتام پر شرکاء نے آگاہی واک میں بھی بھر پور حصہ لیا۔ البیراک ٹائون منیجر عمر خان،اسسٹنٹ منیجر ز سلمان اعجاز، مبین شاہ اور سینٹری ورکرز بھی سرگرمی میں شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.